Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ محرم الحرام 1437ھ زیر نگرانی حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین معزز رکن صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا البتہ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، وقارآباد، تانڈور، رائچور، ورنگل، نظام آباد، ناندیڑ، کڑپہ، بنگلور، ممبئی، گجرات کے علاقوں، پھلواری شریف، لکھنؤ، پٹنہ، فرنگی محل، چکمگلور، کُپل اور رحمت آباد سے چاند نظر آنے کی اطلاعات ملیں، لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 15اکٹوبر 2015ء بروز جمعرات یکم محرم الحرام 1437 ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ اور حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری نے شرکت کی۔

شیعہ علماء کا بیان
٭ ( راست ) علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ متعدد مقامات سے چاند نظر آنے کی اطلاعات ملی ہیں لہذا کل بروز پنجشنبہ 15اکٹوبر یکم محرم ہوگی۔ حسب ذیل علماء نے اس کی تصدیق کی ہے مولانا سید رضا آقا، مولانا سید ابراہیم جزائری، مولانا سید علی نقی نجفی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآقا، مولانا رضا عباس خان اور سید جلال حیدر۔

TOPPOPULARRECENT