Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا

چاند نظر آگیا

رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد /8 اپریل ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رجب المرجب 1437 زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر آگیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف سے اطلاع ملی کہ مطلع جزوی ابرآلود ہے ۔ چاند نظر نہیں آیا ۔ البتہ محبوب نگر ، کڑپہ ، مکتھل ، رائچور ، ورنگل ، کرنول ، تانڈور ، ممبئی اور سورت کے علاوہ فرنگی محل ( لکھنو ) سے عام رویت کی اطلاع ملی ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 9 اپریل 2016 ء بروز ہفتہ یکم رجب المرجب 1437 ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد ہی میں واضح طور پر چاند نظر آگیا ہے ۔ اس لئے 9 اپریل بروز شنبہ یکم رجب ہوگی ۔ اس کی حسب ذیل علماء نے تصدیق کی ہے ۔ مولانا سید رضا آقا ، مولانا سید نبی حسن زیدی مولانا سید آقا ابراہیم جزائری ، مولانا سید ظفریاب حیدر ، مولانا سید علی نقی نجفی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس اور مولانا سید جلال حیدر ۔

TOPPOPULARRECENT