Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذیقعدۃ الحرام 1436 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، ورنگل ، ادونی ، بلاری ، مکتھل ، ناندیڑ ، برہان پور ، بنگلور ، چنائی ، پٹنہ ، الہ آباد ، دہلی ، لکھنو ، کلکتہ ، ممبئی ، گجرات ، آسام کے بیشتر علاقوں سے مطلع کہیں ابر آلود اور کہیں صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 16 اگست بروز یکشنبہ 30 شوال المکرم 1436 ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔۔
شیعہ علماء کی توثیق
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( راست ) : چاند نظر نہیں آیا ۔ علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ کسی مقام پر بھی رویت کی اطلاع نہیں ملی لہذا کل 30 تاریخ ہوگی اور 17 اگست دوشنبہ کو یکم ذیقعدہ ہوگی ۔ مولانا سید رضا آغا ، مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا سید ابراہیم جزائری ، مولانا سید ظفر یاب حیدر ، مولانا سید علی نقی نجفی ، مولانا رضا عباس ، مولانا علی حیدر فرشتہ ، مولانا سید جلال حیدر نے اس اطلاع کی توثیق کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT