Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔/29ڈسمبر، ( پریس نوٹ )  مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ ربیع الآخر 1438 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع صاف تھا چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، بسوا کلیان، ورنگل، ناندیڑ، لکھنؤ، کانپور، پٹنہ، بھوپال، شیلانگ، جھارکھنڈ کے علاقوں کے علاوہ سورت ( گجرات ) اور پال گر (مہاراشٹرا ) سے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 30 ڈسمبر بروز جمعرات 30 ربیع الاول 1438ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم سجاد پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ بادشاہ قادری، حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT