چاند نظر نہیں آیا

   

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن ماہ ذی قعدہ الحرام 1444 ھ زیر نگرانی مولانا مفتی خلیل احمد آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ فرنگی محل (لکھنو ) ، گلبرگہ شریف ، بنگلور ، چینائی ، سورت (گجرات ) ، ممبئی ، دہلی ، پٹنہ اور پونہ کے علاوہ دیگر بیشتر مقامات سے عدم رویت کی اطلاعات ملی ۔ لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن تحت احکام شرعیہ اعلان کرتی ہے کہ 21 مئی 2023 بروز اتوار 30 شوال المکرم ہوگی ۔ اجلاس میں حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ ، مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ ، مولانا سید شیخن احمد الشطاری قادری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی پاشاہ قادری ، مولانا مفتی مشہود احمد قادری اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔۔
شیعہ علماء و ذاکرین کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہوپائی ۔ لہذا 21 مئی 2023 یکشنبہ کو 30 شوال المکرم 1444 ھ ہوگی اور 22 مئی 2023 دوشنبہ کو یکم ذی قعدہ 1444 ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا جواد عابدی اور مولانا سید محب عابد ۔