Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا

چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شعبان المعظم 1437 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں بارش کی وجہ چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، نیلور ، بسوا کلیان ، بنگلور ، ناندیڑ ، لکھنو ، دہلی ، چنائی میں مطلع ابر آلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں نیز ورنگل ، کڑپہ ، پھلواری شریف ، پٹنہ میں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 8 مئی 2016 بروز یکشنبہ 30 رجب المرجب 1437 ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ بادشاہ قادری اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔۔
چاند نظر نہیں آیا
٭٭    علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ شیعہ مجلس علماء نے اعلان کیا ہے کہ کسی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ۔ اس لیے یکشنبہ 8 مئی کو 30 رجب ہوگی اور 9 مئی کو یکم شعبان ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے مولانا سید رضا آقا ، مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا آقا ابراہیم جزائری ، مولانا سید ظفر یاب حیدر ، مولانا سید علی نقی نجفی ، ڈاکٹر مولانا نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان اور سید جلال حیدر ۔

TOPPOPULARRECENT