Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا

چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 31 اکتوبر ۔ ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کاماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ صفرالمظفر ۱۴۳۸؁ ہجری زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا۔رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، ورنگل ، بسواکلیان ، اُدگیر ، رائچور ، ممبئی ، کڑپہ ، بنگلور ، ناندیڑ کے علاوہ دہلی ، پٹنہ ، لکھنو سے بھی مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ یکم نومبر بروز منگل ۳۰ محرم الحرام ۱۴۳۸؁ھ ہوگی ۔ اجلاس میں حضرت مولانا سید قبول بادشاہ قادری الشطاری، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار بادشاہ قادری اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروقؔ عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کا بیان
OoO  سید علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہیکہ شیعہ مجلس علماو ذاکرین نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں رویت کی اطلاع نہیں ملی لہذا یکم نومبر 2016 کو 30 محروم اور چہارشنبہ 2 نومبر کو یکم صفر 1438؁ھ ہوگی ۔ اسکی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا سید ظفریاب حیدر رضوی ، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا سید جلال حیدر ، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی۔

TOPPOPULARRECENT