Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا

چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ /9 فبروری (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاولیٰ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع صاف نہیں تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ورنگل ، کریم نگر ، محبوب نگر ، رائچور ، کڑپہ ، ادونی ، نیلور ، ایلورو ، ناندیڑ ، ممبئی ، احمد آباد ، چینائی ، بنگلور ، دہلی ، لکھنؤ ، پٹنہ ، کانپور ، بھوپال اور کلکتہ میں بھی مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ /10 فبروری چہارشنبہ کو /30 ربیع الاآخر ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کا بیان
جناب علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی مقام سے چاند کی اطلاع نہیں ملی۔ 11 فروری پنجشنبہ 30 جمادی الاولیٰ ہوگی۔ مولانا سید رضا آقا، مولانا سید نبی حسن، مولانا سید ابراہیم جزائری، مولانا سید ظفریاب حیدر، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا علی حیدر فرشتہ اور سید جلال حیدر نے اس کی تصدیق کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT