چاند نظر نہیں آیا

   

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذی الحجۃ الحرام 1441 ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، ادھونی، رائچور، کڑپہ، چینائی، پٹنہ، کلکتہ، دہلی، رحمت آباد شریف، بنگلور، ممبئی، ناندیڑ اور سورت (گجرات) سے مطلع کہیں صاف، کہیں ابرآلود اور کہیں بارش کی اطلاعات ملیں اور کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا تحت احکام شریعہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 22 جولائی چہارشنبہ 30 ذیقعدۃ الحرام 1441 ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ اور حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری نے شرکت کی۔

شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ شہر میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہوئی۔ لہذا 22 جولائی 2020 ء کو 30 ذیقعدہ 1441 ھ ہوگی اور 23 جولائی 2020 ء جمعرات کو یکم ذی الحجہ 1441 ہوگی۔ اسکی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جواد عابدی، مولانا سید محب عابد اور مولانا سید محمد علی۔