Monday , June 26 2017
Home / دنیا / چاند پر انسانی مشن بھیجنے چین کی تیاری

چاند پر انسانی مشن بھیجنے چین کی تیاری

بیجنگ۔ 7جون (سیاست ڈاٹ کام) چین، چاند پر انسانی مشن بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے . سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے خلائی پروگرام سے وابستہ ایک سینئر افسر کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ چین نے 2003 میں خلا میں اپنا مسافر بھیج کر دنیا میں تیسرا ایسا ملک ھونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل سابق سوویت یونین اور امریکہ اپنے مسافروں کو خلا میں بھیج چکے ہیں۔ژنہوا نے انسانی مشن خلائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور خلا میں جانے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے چینی شخص یانگ لیوئی کے حوالے سے بتایا کہ اس انسانی مشن کو منظوری ملنے اور اس کے لئے فنڈز کا بندوبست ہونے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ سال ایک سرکاری افسر نے کہا تھا کہ 2036 تک چین اپنا خلائی مسافر چاند پر بھیجنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT