Monday , October 23 2017
Home / بچوں کا صفحہ / چاند کبھی چھوٹا ، کبھی بڑا کیوں نظر آتا ہے اس کی جسامت میں تبدیلی کیوں نظر آتی ہے ؟

چاند کبھی چھوٹا ، کبھی بڑا کیوں نظر آتا ہے اس کی جسامت میں تبدیلی کیوں نظر آتی ہے ؟

ہر آسمانی چیز اپنے حلقے میں چکر لگاتی ہے ۔ چاند زمین کے چاروں طرف گھومتا ہے جو تقریباً 30 دن میں پورا ہوتا ہے ۔ اس گردش کے دوران چاند پر سورج کی روشنی مختلف انداز میں پڑتی ہے جب سورج اور چاند کے درمیان میں زمین نہیں ہوتی تو چاند پورا نظر آتا ہے اور ایسا چاندمہینے کی 14 ویں تاریخ کو ہوتا ہے۔ چاند کی آخری تاریخ کو سورج اور چاند کے درمیان میں زمین پوری طرح سے آجاتی ہے اور سورج کی پوری روشنی زمین پر ہی پڑتی ہے اور چاند زمین کے دوسری طرف اندھیرے میں ہوتا ہے ۔ چاند کے نکلنے کے پہلے وقفے میں اس پر سورج کی روشنی پڑنے میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور اس کی جسامت بڑی ہوتی رہتی ہے ۔ پورے چاند کے بعد زمین پھر اس کو ڈھکنے لگتی ہے اور یہ پھر چھوٹا ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT