Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چاول کی اسمگلنگ پرپی ڈی ایکٹ کا انتباہ

چاول کی اسمگلنگ پرپی ڈی ایکٹ کا انتباہ

راشن حاصل نہ کرنے والے اپنا کارڈ واپس کردیں : ای راجندر
حیدرآباد ۔ 17اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر نے سبسیڈی پر سربراہ ہونے والے چاول غیر قانونی منتقل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور پی ڈی ایکٹ لگانے کا انتباہ دیا ۔ راشن شاپس سے چاول حاصل کرنے والے صارفین کو اپنے راشن کارڈس واپس کردینے کی اپیل کی ۔ سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ای راجندر نے کہا کہ فلاحی اسکیمات کے ثمرات کو غریبوں تک پنچانے کیلئے ریاستی حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ 81لاکھ خاندانوں کے 2.7کروڑ عوام کو فی کس 6کیلو چاول صرف ایک روپیہ کیلو سربراہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈس صرف چاول حاصل کرنے کا کام کررہاہے ‘ لہذا وہ راشن شاپس سے چاول حاصل نہ کرنے والے صارفین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے راشن کارڈس حکومت کو واپس کردیں ۔ ریاست میں اچھی بارش ہوئی ہے اور خریف سیزن سے توقع کے مطابق فصلیں تیار ہونے کی امید ہے ۔  ای راجندر نے سبسیڈی پر سربراہ ہونے والے چاول کو غیر قانونی طور پر کاکیناڈا بندرگاہ پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر چاول منتقل کرنے والے ملرس اور عہدیداروں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے جائزہ لینے کے باعث غیر قانونی طور پر منتقل ہونے والے 70فیصد چاول کو روکا گیا ہے ۔ آئی پی ایس عہدیداروں کو کمشنر بنانے کے بعد غیر قانونی طور پر منتقل ہونے والے چاول کی صدفیصد روک تھام یقینی ہوگی۔ اس موقع پر صدرنشین سیول سپلائیز پی سدرشن ریڈی اور کمشنر سی وی آنند موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT