Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / چاول کی غیر قانونی منتقلی، دو افراد گرفتار

چاول کی غیر قانونی منتقلی، دو افراد گرفتار

راشن شاپس کے چاول کی کالابازاری کے خلاف کارروائی
حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم پولیس نے غیر قانونی طور پر چاول منتقل کر رہے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راشن دوکانات پر تقسیم کئے جانے والے چاولوں کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا ۔ وہ اناج جو سیول سپلائی کی دوکانات سے عوامی تقسیم کے تحت منظور ہوتا ہے ۔ اسکی غیر قانونی منتقلی و فروخت کے ان دنوں کئی واقعات منظر عام پر آئے ۔ پولیس نے گوندپلی شمس آباد علاقہ میں دو افراد ویرانا اور جے ویرانا کو گرفتار کرتے ہوئے ایک گاڑی کو ضبط کرلیا اور 90 تھیلے ضبط کرلئے ۔ جو فی تھیلہ 50 کیلو گرام پر مشتمل تھا ۔ ان افراد نے پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کو قبول کیا کہ یہ لوگ کافی دنوں سے چاول منتقل کر رہے ہیں۔ یہ چاول اشون کمار ساکن گڈی ملکاپور حیدرآباد سے حاصل کرتے تھے ۔ جو سپلائی کا ایجنٹ بتایا گیا ہے اس کے علاوہ اشون کمار کے ساتھی ای رامیش اور سداشیو ساکن عطاپور کو بھی گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 36 تھیلے چاول کو ضبط کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اشون نے پولیس کو بتایا کہ وہ یہ چاول کرن نامی ایک سیول سپلائی کے کنٹراکٹر سے حاصل کرتا تھا جو 9 روپئے 50 پیسے فی کیلو چاول فروخت کرتا تھا ۔ جس کے 6 راشن ڈیلرس سے تعلقات پائے جاتے ہیں اور اشون یہ چاول شبیر نامی ایک شخص کو فروخت کرتا تھا اور شبیر فی کیلو 11.50 روپئے رقم ادا کرتا تھا جاریہ ماہ اشون نے شبیر کو 600 تھیلے چاول کے سپلائی کئے ۔ ایس او ٹی نے مزید تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ۔ ایس او ٹی پولیس نے اس جانب مزید توجہ مرکوز کی ہے اور ایسے مزید ریاکٹوں کو بہت جلد بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT