Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / چاڈ کے جزیرہ میں تین خودکش حملے، 27 افراد ہلاک

چاڈ کے جزیرہ میں تین خودکش حملے، 27 افراد ہلاک

این جامینا ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 27 افراد آج لیک چاڈ کے ایک جزیرہ پر پیش آئے تین خودکش بم دھماکوں میں ہلاک اور زائد از 80 دیگر زخمی ہوگئے، سکیورٹی کے ذریعہ نے دارالحکومت این جامینا میں یہ بات کہی۔ انھوں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ تین خودکش بمباروں نے لیک چاڈ کے جزیرہ لولو فوو میں ہفتہ وار بازار میں مختلف مقامات پر خود کو دھماکوں سے اُڑا لیا۔ ان دھماکوں میں حملہ آوروں کے بشمول 30 افراد ہلاک ہوگئے
اور 80 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حساس لیک چاڈ علاقہ میں 9 نومبر کو ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ خطہ بوکوحرام گروپ سے متاثرہ نائجیریا، کیمرون اور نائجر سے قریب تر ہے۔ بوکرحرام نے رواں سال ہی دولت اسلامیہ سے وابستگی کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT