Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / چاکلیٹ سمجھ کر پٹاخہ کھانے پر لڑکی فوت

چاکلیٹ سمجھ کر پٹاخہ کھانے پر لڑکی فوت

رتناگری (مہاراشٹرا)۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 5 سالہ لڑکی جس نے پٹاخہ کو چاکلیٹ سمجھ کر کھالیا تھا ، اپنے دیہات میں فوت ہوگئی۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دامنی نکم اپنے تیسانگی دیہات میں مکان کے روبرو کھیل رہی تھی۔ اس نے وہاں پر چند پٹاخے پڑے ہوئے تھے، جن میں سے ایک کو اس نے چاکلیٹ سمجھ کر کھا لیا۔ یہ دیکھتے ہی اس کی ماں اس کو قریبی پرائمری ہیلتھ کیر سنٹر لے گئی جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئی۔

 

مڈیکیری :گڑبڑ زدہ حالات میں بحال
مڈیکیری۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مڈیکیری اور ضلع کے دیگر مقامات پر اصطراب آمیز سکون پایا جاتا ہے ۔ ایک دن قبل ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر یہاں تشدد ہوا تھا۔ ریجنل کمشنر میسور کے بموجب صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT