Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 8افراد ہلاک

چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 8افراد ہلاک

پاکستانی صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بارش کا سلسلہ اور تباہ کاریاں ہنوز جاری
پشاور ۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے شمالی علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال میں حکام کے مطابق برف کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد تاحال ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ تاحال صرف ایک لاش نکالی گئی ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا ہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے سے صوبائی ادارے (این ڈی ایم )کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے سلسلے میں صوبہ خیبرپختونخوا ہ میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کو چترال میں قائم این ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود ایکسرکاری ملازم نے بی بی سی کو بتایا کہ چترال کے علاقے کریم آباد میں سوسوم کے مقام پر سنیچر کی شب برفانی تودہ گرا جس میں آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے۔سرکاری ملازم مطابق برفانی تودے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش جاری ہیں جبکہ تاحال صرف ایک لاش نکالی سکی ہے۔

چترال سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علاقے میں چار فٹ برف پڑ چکی ہے۔گذشتہ روز پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں حالیہ جاری بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے اور ٹریفک حادثات کے دوران 13 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس خطے میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے سرلی سچہ میں مٹی کے تودہ اور بھاری پتھر مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک چار سالہ بچی زخمی ہوئی۔ادھر خیبرپختونخوا ہ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بارشوں سے سیلاب اور مکانات گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے شمالی علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT