Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / چتور میں سڑک حادثہ۔ اسپین کے چار شہری ہلاک

چتور میں سڑک حادثہ۔ اسپین کے چار شہری ہلاک

چتور 5 اگست (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور دودیگر زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں چار کا تعلق اسپین سے ہے ۔ یہ افراد کل اتوار ہونے کے سبب تفریح کے لئے چتور سے پوڈیچری جارہے تھے ۔ چتور کے مدن پلی کے پونگانوروحدودمیں یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب ان کے ٹمپو کو کنٹینر لاری نے ٹکرمار دی۔حادثہ کے وقت ٹمپو میں 14افراد سوار تھے ۔اس حادثہ میں اسپین کے چار شہری موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور زخمی افراد کو اسپتال پہنچادیا۔اسپین کے یہ باشندے اننت پور رورل ڈیولپمنٹ ٹرسٹ میں والینٹرز کے طورپر کام کررہے تھے اور تفریح کے لئے اننت پورسے پوڈیچری جارہے تھے ۔پولیس نے بتایا کہ کنٹینر کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا ہے ۔اس حادثہ پر اے پی کے وزیراعلی چندرابابونائیڈو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسپین کے مرنے والے باشندوں کی تفصیلات معلوم کرنے کی اعلی افسروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے اس حادثہ کی جانچ کے بھی احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپین کے قونصل خانہ سے رابطہ کرکے مرنے والے اسپینی باشندوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں اور ان کی لاشوں کو منتقل کرنے کے بھی اقدامات کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT