Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / چدمبرم اِسٹیڈیم کی بیٹنگ وکٹ پر آج ہند۔آسٹریلیا پہلا ونڈے

چدمبرم اِسٹیڈیم کی بیٹنگ وکٹ پر آج ہند۔آسٹریلیا پہلا ونڈے

 

چینائی میں تقریباً 3 دہوں بعد دونوں ٹیموں کا مقابلہ
مہمان ٹیم کیلئے کلدیپ یادو اور چہل اصل خطرہ
کوہلی کی نظر ٹیم کو نمبرون بنانے پر مرکوز
مقابلہ کا آغاز دوپہر 1:30 بجے ہوگا

چینائی۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے اور بیٹنگ کیلئے سازگار اس وکٹ پر ہمالیائی اسکور متوقع ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ یہاں 1987ء کے ریلائینس ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئی تھیں جس میں سنسنی خیز لمحات کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ علاوہ ازیں 2013ء میں سات مقابلوں کی سیریز میں ہندوستان نے 3-2 کی کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس مرتبہ ہندوستانی ٹیم نہ صرف اپنے گھریلو میدانوں میں طاقتور ہے بلکہ ویراٹ کوہلی کی نظر ٹیم کو نمبر ایک مقام دلوانے پر مرکوز ہے

چونکہ 5-0 یا 4-1 کی کامیابی کی بدولت ہندوستانی ٹیم آئی سی سی کی ونڈے درجہ بندی میں جنوبی آفریقہ سے پہلا مقام حاصل کرسکتی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے فاسٹ بولروں کی جوڑی میچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی عدم موجودگی کا فائدہ ضرور ہوگا لیکن بیٹنگ میں کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکس ویل خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ ہندوستان ان کیلئے دوسرا گھر ہے۔ مہمان آسٹریلیا ٹیم کیلئے کلدیپ یادو اور یوزویندرا چہل اصل خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ جبکہ مورگن اشون بھی مقابلے کیلئے تیاری کرچکے ہیں۔ چیپک کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار مانی جارہی ہے جیسا کہ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے ایک بہترین وکٹ قرار دیا ہے۔ 2013ء کی سیریز میں روہت شرما نے اپنی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی تھی اور اس مرتبہ بھی وہ آسٹریلیا کے خلاف بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم ہیں چونکہ سری لنکا کے خلاف منعقدہ حالیہ ونڈے سیریز میں وہ 2 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ کپتان ویراٹ کوہلی بھی شاندار فام میں ہے جبکہ مہیندر سنگھ دھونی نے بھی سری لنکا کے خلاف ساتھی بیٹسمین کے ہمراہ متواتر تین سنچریوں کی پارٹنرشپ نبھائی ہے۔ میڈل آرڈر میں کے ایل راہول ، منیش پانڈے اور کیدار جئے دیو پر انتظامیہ کی نظریں مرکوز ہوں گی ۔ بولنگ میں محمد سمیع اور اومیش یادو کی واپسی ہوئی ہے جنہیں سری لنکا کے خلاف آرام دیا گیا تھا۔ آسٹریلیا کیلئے آسٹن اگر کا مظاہرہ اہمیت کا حامل ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT