Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / چدمبرم خاندان کوبی جے پی کی ہراسانی: کانگریس

چدمبرم خاندان کوبی جے پی کی ہراسانی: کانگریس

نئی دہلی16ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹکا غلط استعمال کرکے ایر سیل میکسس معاملے میں سابق وزیر فینانس اور پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے خاندان کو ہراساں کررہی ہے ۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ای ڈی اور سی بی آئی حکومت کی کٹھ پتلی بن کر کام کررہے ہیں اور اس کے اشارے پر اپوزیشن لیڈروں اور ان کے خاندان کے افراد کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ چدمبرم نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا تھا کہ سی بی آئی اور ای ڈی ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو ہراسا ں کررہی ہے ۔ ان ایجنسیوں کو کارتی کو ہراساں کرنے کے بجائے سابق وزیر فینانس کے طو رپر ان کے رول کے مدنظر رکھتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT