Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / چدمبرم کے فرزند کے دفتر کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تلاشی لی

چدمبرم کے فرزند کے دفتر کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تلاشی لی

چینائی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کے فرزند کارتی چدمبرم کے دفتر کی تلاشی لی۔پی چدمبرم نے اس کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیوقوف حکومت انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کارتی چدمبرم کے دوستوں کی ملکیت فرمس کی تحقیقات کے سلسلے میں یہ تلاشی لی گئی تھی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے کارتی کے دفتر میں مقفل کمرے کی تلاشی لی اور چند کاغذات ضبط کئے ہیں۔ کارتی نے کہا کہ ان فرمس میں ان کا کوئی مفاد نہیں ہے، اس کے باوجودای ڈی عہدیداروں نے یہ کارروائی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT