Sunday , June 25 2017
Home / عرب دنیا / چرچ حملہ : مصر میں چار افراد گرفتار

چرچ حملہ : مصر میں چار افراد گرفتار

قاہرہ، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی پولیس نے گزشتہ ماہ قاہرہ کے ایک چرچ میں حملے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ مصر کی وزارت داخلہ نے آج یہ اطلاع دی۔ سینٹ مارک کیتھیڈرل چرچ میں گذشتہ ماہ ہوئے حملے میں خواتین اور ایک بچے سمیت کم از کم 25 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جبکہ آج وزیر صحت نے اس حملے میں مارے گئے لوگوں کی تعداد 28 بتائی ہے ۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ دو ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ لوگ دوسرے مقامات پر بھی حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ وزارت داخلہ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ان لوگو ں کو کب گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے ۔وزارت نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے پاس سے دھماکہ خیز مواد، بندوق اور گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔

 

عراق میں کار بم دھماکے میں آٹھ ہلاک
بغداد، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت کے مضافات میں واقع مسجد کے پاس آج ایک کار بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ کہ مسجد کے قریب پارک گاڑی میں اچانک دھماکہ ہوا جس میں آٹھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔حملے کی فی الحال کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ شیعہ مسلم اکثریتی والے اس علاقے کو اپنا نشانہ بناتا رہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT