Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / چرچ میں غنڈہ گردی ، مزید چار گرفتاریاں

چرچ میں غنڈہ گردی ، مزید چار گرفتاریاں

رائے پور۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے مضافات میں واقع ایک چرچ میں مبینہ غنڈہ گردی کے سلسلہ میں مزید چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے ساتھ ابھی تک تحویل میں لئے جانے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس رائے پور رینج جی پی سنگھ نے آج یہاں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ مجموعی طور پر اس واقعہ میں 9 افراد تحویل میں لئے جاچکے ہیں۔ ریاستی دارالحکومت مضافات کے موضوع کچنا میں واقع عبادتگاہ کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ گرفتار شدہ 9 میں سے 6 نابالغ افراد ہیں۔ جی پی سنگھ نے کہا کہ تمام 9 افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور یہ معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ ان کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ مقام واقعہ پر پولیس اطلاع پانے پر جیسے ہی پہنچی تمام شر پسند وہاں سے فرار ہوگئے تھے تاہم دو نوجوانوں کی موٹرسائیکلیں وہیں رہ گئیں، جس کی بناء گرفتاری عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT