Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / چرچ میں لڑکی کی یسوع مسیح کے خدا کا بیٹا ہونے کی تردید میں قرآنی آیات کی تلاوت کا ویڈیو

چرچ میں لڑکی کی یسوع مسیح کے خدا کا بیٹا ہونے کی تردید میں قرآنی آیات کی تلاوت کا ویڈیو

ایڈنبرا ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایکسپریس ڈاٹ کمپنی ڈاٹ یو کے کی خبر کے بموجب یسوع مسیح کے خدا کا بیٹا ہونے کے عیسائی عقیدے کی تردید کرنے والی قرآنی آیات کی اسکاٹ لینڈ کے ایک چرچ میں ایک لڑکی نے تلاوت کی۔ یوٹیوب پر شائع شدہ ویڈیو فلم میں لڑکی کو سورہ مریم کے 19 ویں رکوع کی بہ آواز بلند عربی میں تلاوت کرتے دکھایا گیا ہے۔ لڑکی نے تعوذ اور تسمیہ سے تلاوت کا آغاز کیا اور آیت نمبر 35 کی تلاوت پر اختتام کیا جس میں کہا گیا ہیکہ ’’یہ اللہ کے شایان شان نہیں کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا قرار دے وہ پاک ہے چنانچہ کہتا ہے کہ ’’ہوجا‘‘ اور وہ شئے ’’ہوجاتی‘‘ ہے۔ اس کے اس نے آیت نمبر 36 کی تلاوت کی جس میں مذکور ہے ’’اور عیسیٰ نے کہا بے شک اللہ میرا اور تمہارا معبود ہے۔ چنانچہ اس کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا راستہ ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT