Friday , August 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / چشمہ پہننے والی خواتین کیلئے میک اپ ٹپس

چشمہ پہننے والی خواتین کیلئے میک اپ ٹپس

چشمہ پہننے والی خواتین کبھی بھی  Liquid فاؤنڈیشن کا استعمال نہ کریں ۔ چشمے کے ساتھ ہمیشہ بے بی کریم یا اسٹک والی فاؤنڈیشن لگائیں کیونکہ یہ فاؤنڈیشن آپ کی جلد کو ڈرائی رکھتی ہے اور اس سے آپ کے چشمے سلپ نہیں ہوں گے بلکہ اپنی جگہ پر برقرار ہیں گے ۔ چشموں کی جگہ پر آئی شیڈ لگالیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چشمے ناک پر ٹکے رہیں اور وہ اپنی جگہ سے بالکل بھی سلپ نہ ہوں تو آپ اپنی ناک پر تھوڑا آئی شیڈ لگالیں اس سے آپ کا چشمہ اپنی جگہ سے نہیں ہٹے گا اور آپ کا میک اپ بھی خراب نہیں ہوگا ۔ کنسلیر کے ساتھ پیلاآئی شیڈ استعمال کریں ۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی آنکھوں کے گرد موجود حلقے نظر نہیں آئیں اور آپ کی آنکھیں بالکل فریش لگیں تو آپ کنسیلر کے ساتھ پیلا آئی شیڈ مکس کرکے لگائیں ۔ اگر آپ چاہتی ہیںکہ آپ کی پلکیں آپ کے چشموں سے نہ ٹکرائیں تو آپ مسکارا لگانے سے پہلے کرل کریں اس کے بعد پلکوں پر مسکارا لگائیں اب دوبارہ پلکوں کو کرل کرلیں ۔اس سے آپ کی پلکیں اچھی طرح کرل ہوجائیں گی اور آپ کے چشموں سے بھی نہیں ٹکرائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT