Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چلا سرینواس ریونیو ایمپلائیز اسوسی ایشن ضلع صدر منتخب

چلا سرینواس ریونیو ایمپلائیز اسوسی ایشن ضلع صدر منتخب

کریم نگر /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ مال سرویس اسوسی ایشن ضلع صدر کے عہدہ پر کریم نگر منڈل ڈپٹی تحصیلدار چلا سرینواس کو بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب کرلیا گیا ۔ ریونیو بھون اتوار کو رائے دہی ہوئی ۔ ضلع کے 86 ڈیویژن ارکان عاملہ صدر سکریٹری نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ جملہ 83 ووٹس ڈالے گئے ۔ چلا سرینواس کو 77 اور حریف ڈی سرینواس کو 7 ووٹ ملے ۔ چلا سرینواس کے پیانل کو اکثریت سے کامیابی ملی ۔ چناؤ نگران عہدیدار کے نرنجن تھے ۔ کامیابی حاصل کرنے والے پیانل کو کریم نگر تحصیلدار جیا چندرا ریڈی ضلع سابق صدر صوبہ داری رمیش تلنگانہ تحصیلدار سنگم ریاستی قائد نریندر ٹی این جی او مقامی مستقر صدر سکریٹری دارم سرینواس کا سی چرن نے مبارکباد دی ۔ کامیاب ارکان عاملہ نے کلکٹر نیتو کماری پرساد جے سی پوسومی باسو ، ایڈیشنل جے سی ناگیندر سے علحدہ علحدہ ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT