Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / چلتی ٹرین سے گرکر ایک شخص فوت

چلتی ٹرین سے گرکر ایک شخص فوت

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین سے گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 60 سالہ سی ایچ واسودیو ریڈی چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطاق ریڈی پیشہ سے خانگی ٹیچر تھا ۔ جو میاں پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ضلع نیلور بتایا گیا ہے وہ کاولی سکندرآباد ٹرین میں سفر کر رہا تھا اور جیسے ہی ٹرین سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پہونچی واسو دیوریڈی چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT