Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / چلتی ٹرین سے گرکر دو ہلاک

چلتی ٹرین سے گرکر دو ہلاک

حیدرآباد /16 اگست ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ دو علحدہ واقعات نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 27 سالہ پنٹیا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ویسٹ گوداوری کا س اکن تھا کل یہ شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ بیگم پیٹ اور نیچر کیور کے درمیان ریلوے لائین کو چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے اس طرح کے واقعہ میں جو بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے درمیان پیش آیا ایک 19 سالہ شخص راج شیکھر چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ راج شیکھر طالب علم تھا جو آئی ڈی اے بلارم میں رہتا تھا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT