Friday , April 28 2017
Home / ہندوستان / چلر فروشی افراط زر 3.17 فیصد

چلر فروشی افراط زر 3.17 فیصد

نئی دہلی ۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوٹ بندی کے زیراثر چلر فروشی افراط زر میں کئی سال بعد کمی آئی ہے اور جنوری میں یہ 3.17 فیصد ہوگیا ۔ اس کے نتیجہ میں آر بی آئی اپنے سخت مالیاتی موقف پر نظرثانی کرسکتی ہے ۔ اپریل میں آر بی آئی اپنی اگلی مالیاتی پالیسی پیش کرے گی ۔ چلر فروشی کے افراط زر میں اس لئے کمی آئی ہے کہ بڑی مالیت کے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے نتیجہ میں نقد رقم کی قلت پیدا ہوگئی تھی ۔ ماہرین نے کہا کہ آر بی آئی نے گزشتہ ہفتہ اپنی پالیسی میں تاریخ ساز شرح سود میں تبدیلی کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT