Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’چلو اندراپارک‘‘ پروگرام سے متعلق زبردست تجسس

’’چلو اندراپارک‘‘ پروگرام سے متعلق زبردست تجسس

سیاسی جے اے سی کی جانب سے تمام انتظامات مکمل ‘لیکن امکانی گرفتاری سے بچنے اہم قائدین کی نامعلوم مقام پر جانے کی اطلاع
حیدرآباد ۔ 14 ؍ مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 15 ؍ مئی کو منظم کئے جانے والے ’’چلو اندرا پارک‘‘ پروگرام کے تعلق سے زبردست تجسس پایاجاتا ہے جو کمیٹی کی جانب سے چلو اندرا پارک پروگرام کو کامیاب بنانے کا تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون تائید و حمایت کا تیقن دیا تھا ۔ اور اس پروگرام کو منظم کرنے کے لئے تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے ۔ لیکن چلو اندرا پارک پروگرام سے قبل ہی رات کے وقت اہم قائدین کی گرفتاری صد فیصد یقینی ہے ۔ جس کے پیش نظر اہم قائدین اپنے آپ کو پروگرام سے قبل گرفتاری سے بچنے کے لئے کسی نامعلوم مقام پر پہنچ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسی دوران تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے بتایا کہ بہرصورت ’’چلو اندرا پارک‘‘ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ہمارے پاس بھی کئی تدابیر پائے جاتے ہیں ۔ بالخصوص ان قائدین کے نامعلوم مقامات پر پہنچنے پر مقام کا پتہ نہ چلنے کے اہم قائدین نے تمام سل فونس بند رکھے جا رہے ہیں ۔ اندرا پارک دھرنا چوک کی منتقلی کیلئے ایک طرف حکومت دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات کر رہی ہے تو دوسری طرف اندرا پارک کے اطراف و اکناف علاقوں کے مکینوں کی جانب سے بھی اندراپارک دھرنا چوک کو دیگر مقام پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے اندرا پارک دھرنا چوک کی منتقلی کے خلاف تمام مختلف تنظیمیں سیاسی جماعتیں گذشتہ چند دنوں سے ہر روز مخالفت کرتے ہوئے احتجاج وغیرہ بھی منظم کر رہی ہیں ۔ اور حکومت اندرا پارک دھرنا چوک کو اس مقام سے کسی اور جگہ منتقل کر دینے کیلئے بضد ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی صدرنشین پروفیسر ایم کودنڈا رام نے تمام سیاستی جماعتوں ‘ عوامی تنظیموں ‘ سماجی و مختلف اداروں کے بھرپور تعاون کے ذریعہ چلو اندرا پارک دھرنا چوک پروگرام منظم کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کوشاں دکھائی دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT