Monday , August 21 2017
Home / دنیا / چلی میں 6.8 شدت کا زلزلہ سونامی کا خطرہ نہیں

چلی میں 6.8 شدت کا زلزلہ سونامی کا خطرہ نہیں

سانٹیاگو 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چلی میں آج 6.8 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم وہاں کسی طرح کی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔ ماہرین علم الارض نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ زلزلہ کا جھٹکا وسطی کوکئیومبو علاقہ میں محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 36 کیلومیٹر زیرزمین قرار دی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس زلزلہ کا مباد ساحل سمندر کے قریب تھا جو شمالی شہر اوالے سے 47 کیلومیٹر دور ہے ۔ چلی ایسا ملک ہے جہاں اکثر و بیشتر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جاتے رہتے ہیں۔ جاریہ سال ستمبر میں بھی 8.3 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا اور یہاں سونامی بھی آئی تھی جس کے نتیجہ میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT