Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / چلی میں 6.9 شدت کا زلزلہ

چلی میں 6.9 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی چلی کے ساحل کے قریب 6.9 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی جبکہ کہیں سے کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی ماہرین زلزلیات کے مطابق زلزلہ کا مبدا چلی کے ساحل کے قریب تھا جس وقت زلزکا کا جھٹکا محسوس کیا گیا تو اس وقت ریختر پیما پر ابتدائی طور پر اس کی شدت 6.6 بتائی گئی تھی۔ دریں اثناء پسیفک سونامی وارننگ سنٹر نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے حالانکہ 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں رات 8.54 بجے سونامی کی لہروں نے شدت اختیار کرنے کی کوشش ضرور کی تھی۔ چلی کے قومی ہنگامی دفتر کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کسی اہم تنصیبات کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

TOPPOPULARRECENT