Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / چلی کو شکست ،ہندوستان ورلڈ لیگ فائنل کافاتح

چلی کو شکست ،ہندوستان ورلڈ لیگ فائنل کافاتح

ویسٹ وینکوور۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی سینئر ویمنس ٹیم نے اپنی ناقابل یقین کارکردگی کی بدولت ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2 کے دلچسپ فائنل مقابلے میں چلی کو پنالٹی میں 3۔1 سے شکست دی اور ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں بھی رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ہندستان اور چلی کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت میں 1۔1 سے برابر رہا جس کے بعد فاتح کا فیصلہ شوٹ آؤٹ میں کیا گیا اور ٹورنمنٹ میں اپنی فتوحات کو مسلسل آگے بڑھاتے ہوئے ہندستانی خواتین نے 3۔1 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ٹورنمنٹ میں ہندستان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سویتا کو بہترین گول کیپر کا خطاب دیا گیا۔اس کامیابی کی بدولت عالمی درجہ بندی میں11 ویں نمبر کی ٹیم ہندستان نے اور19 ویں درجہ کی ٹیم چلی نے جنوبی افریقہ یا بیلجیم میں ہونے والے ورلڈ لیگ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے اور ان کے پاس اب 2018 میں لندن میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا موقع رہے گا۔دلچسپ فائنل میں سویتا نے شوٹ آؤٹ میں حیرت انگیز کردار ادا کیا اور چلی کی کم جیکب اور جوزف ولالابشیا کی کوششوں کو ناکام کیا جس کی بدولت بالآخر ہندستان ورلڈ لیگ کا راؤنڈ ٹو جیتنے میں کامیاب رہا۔ہندستان کی جانب سے شوٹ آؤٹ میں کپتان رانی اور مونیکا نے پنالٹی پر ایک کے بعد ایک گول کئے اور ہندستان کو 2-0 کی برتری دلائی۔چلی کے لئے واحد گول کیرولینا گارسیا ہی کر سکیں جنہوں نے تیسری کوشش کو اپنی ٹیم کی پہلی کامیابی بنایالیکن پھر دیپکا نے ہندستان کے لئے تیسرا گول کر 3-1 سے شوٹ آؤٹ میں کامیابی دلا دی۔اس سے پہلے میچ میں ہندستان کو چلی کے خلاف پانچویں ہی منٹ میں گول کھانا پڑا جب ماریا مالڈوناڈو نے گول کر اپنی ٹیم کو 1۔0 کی ابتدائی برتری دلا دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT