Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / چلی کے جنگل میں آگ سے 6 افراد ہلاک

چلی کے جنگل میں آگ سے 6 افراد ہلاک

40 ہزار افراد کا تخلیہ، 4 لاکھ 70 ہزار جنگل میں آتشزدگی کا حادثہ
سینٹیاگو۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) 6 افراد بشمول چار ارکان آتش فرو عملہ اور دو ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے جب کہ وہ وسطی چلی کے جنگل میں لگی ہوئی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے تھے ۔ وزیر داخلہ میریو فرنانڈیز نے کہا کہ دریائے ماجے کے کنارے دو ارکان آتش فرو عملہ کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ‘ اس طرح ہلاکتوں کی جملہ تعداد 6ہوگئی ہے ۔ 4لاکھ 70ہزار ایکر رقبہ پر پھیلے ہوئے جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی ۔ مقامی شہری بھی آگ بجھانے کی کوشش میں شامل ہوگئے ہیں تاکہ اپنے مکانوں ‘ جانوروں اور کھیتوں کی حفاظت کرسکیں ۔ صدر چلی مشل بیکسلیٹ نے آج مزید رقم جاری کی تاکہ بھڑک اُٹھنے والی آگ پر قابو پایا جاسکے ۔ چار ہزار افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ہے  ۔ اس علاقہ میں آبادی بہت کم ہے لیکن آگ بھڑک اٹھنے کے اندیشے سے چار ہزار افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ہے ۔ امریکہ نے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا پیشکش کیا ہے ‘ فرانس اور میکسیکو نے آتش فرو عملہ روانہ کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ چلی کے جنگلات میں آتشزدگی ایک عام بات ہوگئی ہے ۔ موسم گرما میں اکثر انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھتی ہے لیکن جاریہ سال بدترین سال سمجھا جارہا ہے کیونکہ قحط اور تبدیلی ماحولیات کی وجہ سے چلی بہت زیادہ متاثر ہوگیا ہے ۔ آج کی جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے ۔ قومی جنگلاتی کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگل میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اس لئے آگ بجھانے کی کوششیں ایک ہی مقام پر مرکوز نہیں رہیں ۔

TOPPOPULARRECENT