Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپئنس ٹرافی جیت کر عوام کو عید کا تحفہ دیں گے : سرفراز

چمپئنس ٹرافی جیت کر عوام کو عید کا تحفہ دیں گے : سرفراز

لندن۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ایونٹ جیت کر پاکستانی عوام کو عید کا تحفہ دینے کی پوری کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز  بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ سے کرچکی ہے۔وارم میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد نے کہا کہ وارم اپ میچ دونوں ٹیموں کیلئے ایونٹ کی تیاری کا اچھا موقع رہا۔سرفراز احمد نے کہا کہ یہ بحیثت کپتان میرا پہلا آئی سی سی ٹورنمنٹ ہے اس لئے میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں ہم نے تمام شعبوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہاں ہماری فیلڈنگ بھی بہت معیاری رہی اور ہم بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے۔ہندوستان کے خلاف چار جون کو ہونے والے میچ کے بارے میں سوال پر سرفراز نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہندوستان کے خلاف اچھا مظاہرہ کریں، پوری عوام کی بھی یہی خواہش ہے کہ ہم ہندوستان کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے درمیان رمضان کا مہینہ ہو گا اور یہ ایونٹ منی ورلڈ کپ کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا پوری کوشش ہو گی کہ عید سے قبل ٹیم کو ایک اچھا تحفہ دیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT