Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپینس لیگ فٹبال بار سلونا کی روما کو شکست

چمپینس لیگ فٹبال بار سلونا کی روما کو شکست

بار سلونا ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)  چمپینس لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں بار سلونا نے روما کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 سے ہرا دیا۔ چمپینس لیگ میں کھیلے گئے میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں بار سلونا اور روما نے میدان سنبھالا ۔ لیونل میسی کی ٹیم بار سلونا نے حریف ٹیم کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا اور روما کے کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ حریف ٹیم لوئیس سواریز، نیمار اور میسی جیسے بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل بار سلونا کی ٹیم کے سامنے بے بس نظر آئی۔ بار سلونا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد فتح حاصل کی، میسی اور سواریز میچ میں دو دو گولز اسکور کر کے نمایاں رہے۔
انڈر 19 ٹرائی سیریز فائنل
ہند۔ بنگلہ دیش مقابلہ ہوگا
کولکاتہ ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کے اسپنروں نے آپس میں 7 وکٹیں بانٹ لئے اور افغانستان کے مقابل 8 وکٹ کی فتح درج کرائی جس نے انڈر 19 ٹرائی سیریز ونڈے کرکٹ ٹورنمنٹ کے خطاب کیلئے اُن کا مقابلہ ہندوستان سے مقرر کردیا ہے ۔ آج یہاں آف اسپنر سعید سرکار (3/6) اور لفٹ آرم اسپنر صالح احمد (3/32) نے مل کر افغان ٹیم کو محض 26.2 اوورس میں 99 پر ڈھیر کردینے میں اہم رول ادا کیاجبکہ انھوں نے لازمی جیت والے میچ میں پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا ۔ بنگلہ دیش نے بعد ازاں ٹارگٹ کا اندرون 25 اوورس صرف دو وکٹیں کھوتے ہوئے کامیاب تعاقب کیا ۔ ہند ۔ بنگلہ دیش فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT