Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپینس لیگ فٹبال سے مانچسٹر یونائیٹڈ خارج

چمپینس لیگ فٹبال سے مانچسٹر یونائیٹڈ خارج

لندن ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپینس لیگ فٹبال کے ایک اہم میچ میں 1-2 سے پیچھے رہنے والی مانچسٹر یونائیٹیڈ کی ٹیم نے گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا تھا لیکن ان کی یہ صورتحال صرف چار منٹ تک قائم رہ سکی کیونکہ حریف ٹیم وولفسبرگ نے تیسرا اور فیصلہ کن گول کرکے میچ 3-2 سے جیت لیا۔ مانچسٹر کی جانب سے پہلا گول مارشل نے کھیل کے دسویں منٹ میں کیا ، جس کو تین منٹ بعد وولفسبرگ نے برابر کر دیا ، جبکہ انتیسویں منٹ میں وائرینھا نے دوسرا گول کر کے سبقت دلا دی۔ کھیل کے 82 ویں منٹ میں مانچسٹر کی جانب سے گولا ووگی نے گول کرٹیم کو واپس لانے میں مدد دی ، مگر راڈریگوئس نے چند منٹ بعد اپنا دوسرا اور فیصلہ کن گول کر ڈالا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ شکست تو شکست ہوتی ہے ، اس لئے مانچسٹر کی ٹیم یہ شکوہ بھی نہیں کر سکتی کہ اسے ایک سخت ترین گروپ میں رکھا گیا تھا۔ ٹیم کے عہدیدار اب سر جوڑ کر بیٹھے شکست کے اسباب پر غور کر رہے ہیں۔ جرمنی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں مانچسٹر کو جیت سے کم کچھ نہ چاہئے تھا تاکہ ناک آؤٹ مراحل میں رسائی حاصل کرسکے مگر آخرکار بڑی انگلش ٹیم کیلئے یہ ایونٹ میں سب ختم ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT