Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپینس لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے بروگز کو شکست دیدی

چمپینس لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے بروگز کو شکست دیدی

لندن۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)چمپینس لیگ کوالیفائنگ فٹبال ٹورنمنٹ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے کلب بروگز کو چار صفر سے شکست دے کرگروپ اسٹیج کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ چمپینس لیگ کوالیفائنگ فٹبال ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور کلب بروگز کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ مانچسٹر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب میدان کے چاروں طرف دوڑایا اور میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 سے کامیابی حاصل کر کے گروپ اسٹیج کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے وائن رونی شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کرکے نمایاں رہے۔
کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنمنٹ
کویٹووا سیمی فائنل میں داخل
لندن ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے کوارٹر فائنل میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا اور پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا میں مقابلہ ہوا۔ چیک ریپبلک کی سٹار پلیئر نے پولش حریف کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اگنیسکا رڈوانسکا کو اپنے شاندار کھیل سے زیر کیا۔ پیٹرا کویٹووا نے 7-5 اور 6-4 سے میچ جیت کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT