Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپینس لیگ میں آخری 16 کیلئے درجہ بندی

چمپینس لیگ میں آخری 16 کیلئے درجہ بندی

لندن ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپینس لیگ کے آخری 16 ٹیموں کے ڈرا میں آرسنل کا مقابلہ بارسلونا سے ہو گا جبکہ چیلسی ،پیرس سینٹ جرمین کے مدمقابل ہو گی۔ یہ تیسری بار ہے کہ چیلسی اور سینٹ جرمین آمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے علاوہ مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ڈائنامو کیف سے ہو گا۔ آخری 16 کے ڈرا کے مطابق دلچسپ ترین میچ روما بمقابلہ ریئل میڈرڈ اور جوونٹس بمقابلہ بائرن میونخ ہو گا۔ چمپینس لیگ کا پہلا دور 16 اور 17 فبروری اور 23 اور 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔ بارسلونا اور آرسنل 2006 میں بھی مدمقابل تھے جس میں بارسلونا 2-1سے جیت گیا تھا۔ پچھلے سیزن میں سینٹ جرمین نے چیلسی کو شکست دی تھی جبکہ چیلسی نے سینٹ جرمین کو اس سے پہلے کے سیزن میں شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT