Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپینس ٹروفی کیلئے سردار سنگھ کو آرام، سریجیش کپتان

چمپینس ٹروفی کیلئے سردار سنگھ کو آرام، سریجیش کپتان

نئی دہلی ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مینس ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کپتان سردار سنگھ اور اسٹار ڈراگ فلیکر روپیندر پال سنگھ کو آرام دیتے ہوئے گول کیپر پی آر سریجیش زیرقیادت 18 رکنی نیشنل اسکواڈ کا حصہ نہ بنایا جائے، جو لندن میں 10-17 جون ایف آئی ایچ چمپینس ٹروفی میں شرکت کرے گا۔ یہ ہندوستان کا ریو اولمپکس سے قبل آخری ٹورنمنٹ رہے گا اور سردار کو آرام دینے کا اقدام اس فیصلے کو ذہن میں رکھ کر کیا گیا کہ بعض سینئرز کو آرام کرایا جائے تاکہ انھیں چار سالہ میگا ایونٹ کیلئے تازہ دم رکھا جاسکے۔ صدر ہاکی انڈیا نریندر بترا نے آج نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ یہ پہلے سے طے تھا کہ سردار کو چمپینس ٹروفی کیلئے آرام دیا جائے گا کیونکہ وہ حالیہ عرصے میں لگاتار کھیلتے آئے ہیں۔ وہ اذلان شاہ میں کھیلے جہاں سریجیش کو آرام دیا گیا تھا۔ یہاں سریجیش ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اور سردار کو اشد ضروری آرام حاصل ہورہا ہے۔ اس اقدام کا یہ مطلب بھی ہے کہ کوچ (رولنٹ اولٹمنس) چند نوجوانوں کو آزماتے ہوئے ہمارے لئے ممکنہ بہترین ترکیب کا تجزیہ کرسکتے ہیں۔ اسکواڈ کے اعلان پر سریجیش نے کہا، ’’چمپینس ٹروفی میں ہمارا مقصد معیاری پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ممکنہ حد تک اونچی پوزیشن پر اختتام کرنا رہے گا۔ اس ٹورنمنٹ میں میڈل کے ساتھ اختتام ہمیں اولمپکس سے بہت اعتماد دے گا‘‘۔ چیف کوچ اولٹمنس نے بھی یہی خیال کا اظہار کیا۔ اسکواڈ:  پی آر سریجیش (کیپٹن)، وکاس داہیا، پردیپ مور، وی آر رگھوناتھ، کوٹھاجیت سنگھ، سریندر کمار، ہرمن پریت سنگھ، دانش مجتبیٰ، چنگلنسانا سنگھ، من پریت سنگھ، ایس کے اتھپا، دیویندر والمیکی، ہرجیت سنگھ، تلویندر سنگھ، مندیپ سنگھ، ایس وی سنیل (وائس کیپٹن)، آکاش دیپ سنگھ، نکن تھمیا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT