Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپینس ٹروفی: ہندوستان کی ذمہ دارانہ بولنگ ، جنوبی افریقہ 191 پر آؤٹ

چمپینس ٹروفی: ہندوستان کی ذمہ دارانہ بولنگ ، جنوبی افریقہ 191 پر آؤٹ

لندن، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) گیند بازوں کی ذمہ دارانہ بولنگ اور تین شاندار رن آؤٹ سے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے کرو یا مرو کے گروپ بی میچ میں اتوار کو 44.3 اوور میں اوور میں 191 رن پر نمٹا دیا۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اوول میدان پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لئے 76 رن جوڑے ۔جنوبی افریقہ ایک وقت دو وکٹ پر 140 رنز بنا کر مضبوط اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا کہ تبھی دو رنز کے وقفے میں اے بی ڈیولیرس اور ڈیوڈ ملر جیسے خطرناک بلے بازوں کے رن آؤٹ ہونے نے اس پر ایسا بریک لگایا کہ پھر جنوبی افریقہ ٹیم سنبھل نہیں پائی۔جنوبی افریقہ نے 51 رنز کے وقفے میں اپنے آخری آٹھ وکٹ گنوا دیئے ۔اس کا بہت کریڈٹ ہندوستانی گیند بازوں کو جاتا ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف گزشتہ ہار سے سبق لیتے ہوئے کسی ہوئی گیند بازی کی۔بھونیشور کمار نے 23 رن پر دو وکٹ، جسپریت بمراہ نے 28 رن پر دو وکٹ، اس میچ میں واپسی کرنے والے روی چندرن اشون نے 43 رن پر ایک وکٹ، ہردک پانڈیا نے 52 رن پر ایک وکٹ اور رویندر جڈیجہ نے 39 رن پر ایک وکٹ لیا۔جنوبی افریقہ نے وکٹوں کے درمیان اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے کا کام بھی کیا۔

کپتان ڈیولیرس 16، ڈیوڈ ملر ایک اور آخری بلے باز عمران طاہر ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 44.3 اوور میں آؤٹ ہو گئی۔کوئنٹن ڈی کوک (53) اور ہاشم آملہ (35) نے جنوبی افریقہ کو اچھی شروعات دی۔دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 17.3 اوور میں 76 رن جوڑے ۔اس شراکت سے ایسا لگ رہا تھا کہ جنوبی افریقہ بڑا اسکور بنائے گا۔لیکن آف اسپنر اشون نے آملہ کو وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کو میچ میں واپسی د لا دی ۔ آملہ نے 54 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اشون پہلے دو میچوں میں آخری الیون سے باہر تھے اور اس میچ میں انہیں فاسٹ بولر امیش یادو کی جگہ موقع دیا گیا۔پہلا وکٹ حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے جنوبی افریقی بلے بازوں پر دباؤ بنا یا۔ڈی کوک لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ کی گیند پر مارنے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے ۔ہندستان کے لئے یہ بڑا وکٹ تھا۔ڈی کوک نے 72 گیندوں پر 53 رن میں چار چوکے لگائے ۔گزشتہ میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے ڈی ولیرس (16) کو ہردک پانڈیا کے شاندار تھرو پر دھونی نے رن آؤٹ کر دیا۔ڈیوڈ ملر نے فاف ڈو پلیسس کے چلتے اپنا وکٹ گنوا دیا۔دونوں بلے باز ایک ہی سرے پر آ گئے تھے لیکن ڈو پلیسس کے پہلے کریز میں پہنچ جانے کی وجہ ملر رن آؤٹ ہو گئے ۔ان دو وکٹوں نے جنوبی افریقہ کی حالت خراب کر دی۔ڈو پلیسس 50 گیندوں میں 36 رن بنانے کے بعد پانڈیا کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔کرس مورس (4) کا وکٹ بمراہ نے لیا۔فھلکوایو چار رن بنانے کے بعد بمراہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ بھونیشور نے 43 ویں اوور میں مسلسل گیندوں پر کیگسو ربادا (5) اور مورن مورکل (0) کو آؤٹ کر دیا۔طاہر کو کپتان وراٹ نے اپنے شاندار تھرو سے رن آؤٹ کیا اور جنوبی افریقہ کی اننگز 191 رنز پر سمٹ گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT