Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپینس ٹینس لیگ 2015ء

چمپینس ٹینس لیگ 2015ء

حیدرآباد ، 17 نومبر (ای میل) چمپینس ٹینس لیگ نے چینائی کی نمبر چھ ٹیم کی حیثیت سے شمولیت کے ساتھ 2015ء کے ٹورنمنٹ کیلئے آج شیڈول جاری کردیا۔ دو ہفتے کی مدت میں یہ لیگ 23 نومبر سے 6 ڈسمبر تک کھیلی جائے گی ، جس کا آغاز ممبئی میں ممبئی اور پنجاب کے درمیان میچ سے ہوگا اور فائنل حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ دیگر چار ٹیمیں حیدرآباد، رائے پور، ناگپور اور چینائی ہیں۔ مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے جائیں گے۔ سی ٹی ایل میں ہندوستان بھر کے چھ شہروں کی نمائندہ ٹیمیں مسابقت کریں گی۔ ان ٹیموں کو دو زونس میں بانٹا گیا ، جہاں ہر زون میں تین ٹیمیں ہوں گی اور سب ٹیمیں ایک دوسرے سے اپنے میدان پر اور حریف ٹیم کے شہر میں جاکر کھیلیں گی۔ زون اے میں ممبئی، پنجاب اور رائے پور جبکہ زون بی میں حیدرآباد، ناگپور اور چینائی ہیں۔ اپنے زون میں سب سے زیادہ پوائنٹس جیتنے والی ٹیمیں 6 ڈسمبر کو ایک کروڑ روپئے کی انعامی رقم کیلئے فائنل کھیلیں گی۔ رنراپ کو 50 لاکھ روپئے ملیں گے۔

TOPPOPULARRECENT