Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / چنتل بستی میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

چنتل بستی میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ چنتل بستی میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 58 سالہ سید امجد علی جو پیشہ سے تاجر تھا اس شخص پر نامعلوم افراد نے 20 ستمبر کے دن حملہ کردیا ۔ صبح کی اولین ساعتوں میں جب یہ شخص پانی حاصل کر رہا تھا نامعلوم افراد نے اس کو  حملہ کا نشانہ بنایا تاہم فوری طور پر چوکس ہوکر افراد خاندان نے زخمی سید امجد علی کو کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ آج صبح فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر روی کمار نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے متوفی امجد علی کی بیوی کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT