Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ اور کتور میں سڑک حادثات دو افراد ہلاک

چندرائن گٹہ اور کتور میں سڑک حادثات دو افراد ہلاک

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ اور کتور میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 39 سالہ شیخ رحمت اللہ جو پیشہ سے میستری حافظ بابا نگر علاقہ کے ساکن شیخ محمد حنیف کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص موٹر سائیکل پر حافظ بابا نگر کے علاقہ میں مین روڈ پر سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار بے قابو موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا تھا پولیس کے مطابق 50 سالہ کے سریندر گوڑ جو پیشہ سے سوپروائزر ساکن کتور ایک اسٹیل کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ اس کمپنی میں لاری ڈرائیور نے گذشتہ ہفتہ لاری کو ایورس لینے کے دوران سریندر گوڑ کو مبینہ طور پر روند دیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT