Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ حدود میں قتل

چندرائن گٹہ حدود میں قتل

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ سحر سے عین قبل پیش آئے اس سنسنی خیز قتل کے واردات سے بالخصوص پرانے شہرمیں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ طاہر خان کا نامعلوم افراد نے س پر وزنی شئے سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور اس کی نعش کو غوث نگر کے علاقہ میں سنسان مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر پرکاش ریڈی نے بتایا کہ طاہر خان کے قاتلوں اور قتل کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ انہوں نے بتایا کہ کلوز ٹیم نے مقام واردات سے شواہد اکھٹا کرلئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو خفیہ سراغ دستیاب ہوئے ہیں تاہم پولیس تحقیقات میں مصروف ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ طاہر خان بسم اللہ نگر سرور نگر علاقہ کا ساکن تھا جو غوث نگر میں اپنے والدین سے ملاقات کیلئے آیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معمولی بحث و تکرار کے بعد قتل ہوا ہوگا ۔ تاہم پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT