Friday , March 31 2017
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ حملہ کیس ریٹائرڈ سب انسپکٹر کا بیان قلمبند

چندرائن گٹہ حملہ کیس ریٹائرڈ سب انسپکٹر کا بیان قلمبند

حیدرآباد۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ حملہ کیس کی سماعت کے دوران آج سی سی ایس سے وابستہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر حاضر عدالت ہوکر اپنا بیان قلمبند کروایا۔ سال 2013ء میں اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونے والے سب انسپکٹر شنکر نے آج 8 ویں ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج کے اجلاس پر اپنا بیان قلمبند کروایا جس میں انہوں نے بتایا کہ 30 اپریل 2011ء کو پیش آئے حملے کی واردات کے سلسلے میں سنٹرل کرائم اسٹیشن کے ڈی سی پی مسٹر جے ستیہ نارائنا کی ہدایت پر انہوں نے دوبارہ ایف آئی آر جاری کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصور عولقی کی جانب سے کی گئی شکایت پر ایف آئی آر جاری کرتے ہوئے اسے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ایم سرینواس کے حوالے کردیا۔ وکیل دفاع ایڈوکیٹ جی گرومورتی نے جرح کے دوران یہ سوال کیا کہ سی سی ایس اور نامپلی کریمنل کورٹ کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ سب انسپکٹر نے بتایا کہ دو کیلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں گواہ نے بتایا کہ انہوں نے صرف ایف آئی آر تیار کیا ہے اور دیگر دستاویزات تحقیقاتی عہدیدار کے حوالے نہیں کئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی اور کل انسپکٹر آف پولیس کاؤنٹر انٹلیجنس مسٹر وینکٹ گیری نے اپنا بیان قلمبند کروائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT