Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ حملہ کیس کی پیر سے دوبارہ سماعت

چندرائن گٹہ حملہ کیس کی پیر سے دوبارہ سماعت

حیدرآباد ۔ 22 مارچ ۔ ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ حملہ کیس کی دوبارہ سماعت کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا ۔ سماعت کے پہلے دن رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی اپنا بیان قلمبند کروائیں گے ۔ روزآنہ کی اساس پر سماعت کا سلسلہ محمد پہلوان کے وکیل پرکاش گوڑ ایڈوکیٹ کے اچانک 9 مارچ کو دیہانت کی وجہ سے روک دیاگیا تھا اور فاضل جج نے محمد پہلوان کو 22 مارچ تک نئے وکیل کا تقرر کرلینے کا حکم دیا تھا ۔ ایڈوکیٹ جی گرو مورتی محمد پہلوان کے نئے وکیل ہوں گے جبکہ ان کے ساتھ ایڈوکیٹ اچوتھا ریڈی اور ایڈوکیٹ راج وردھن ریڈی دیگر ملزمین کی پیروی کریں گے ۔ دریں اثناء اسپیشل پبلک پراسکیوٹرس مسٹر اوما مہیشور راؤ نے ساتویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج کو بتایا کہ اس کیس کے گواہ نمبر 32 اکبرالدین اویسی سرجری کی غرض سے انگلینڈ روانہ ہونے والے ہیں چنانچہ اُن کا بیان سماعت کے پہلے دن ہی قلمبند کیا جائے ۔ پبلک پراسکیوٹر کی اس تجویز پر وکلائے دفاع نے اعتراض کیا اور عدالت کو یہ بتایا کہ سماعت کے پہلے دن اکبرالدین اویسی کا بیان قلمبند کیا جانا اُن کے موکلین سے تعصب و تنگ نظری کا سبب ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT