Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ میں لاری کی ٹکر سے خاتون ہلاک

چندرائن گٹہ میں لاری کی ٹکر سے خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں تیز رفتار لاری کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب 35 سالہ حیات بیگم زوجہ محمد احمد ساکن بنڈلہ گوڑہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ چندرائن گٹہ علاقہ میں تیز رفتار لاری نے انہیں ٹکر دیدی جس کے سبب وہ نیچے گرپڑی اور شدید زخمی ہوگئی ۔ دواخانہ کو منتقلی کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکی  ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور لاری ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT