Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ میں نیا فائر اسٹیشن : نرسمہا ریڈی

چندرائن گٹہ میں نیا فائر اسٹیشن : نرسمہا ریڈی

حیدرآباد۔20 مارچ (سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست میں 96 فائر اسٹیشن موجود ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران جی کشور کمار اور دوسروں کے سوال پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ عادل آباد میں 10، کریم نگر 9، کھمم 7، ورنگل 7، محبوب نگر 8، نظام آباد 7، میدک 8 ، نلگنڈہ 10، حیدرآباد 16 اور رنگاریڈی میں 14 فائر اسٹیشن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں فائر اسٹیشن کی ضرورت ہے حکومت نے اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے فائر اسٹیشن قائم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ نرسمہا ریڈی کے مطابق حیدرآباد کے چندرائن گٹہ علاقہ میں نیا فائر اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فائر اسٹیشنوں کے قیام کے علاوہ حکومت نے 121ٹو وہیلر فائر ٹنڈرس متعارف کیئے ہیں جو ریاست کے مختلف اضلاع میں کارکرد ہیں۔ فائر سرویس کی بڑی گاڑیوں کے پہنچنے میں تاخیر پر ٹو وہیلر فائر ٹنڈرس فوری مقام حادثہ کو پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے اسمبلی حلقے جہاں فائر اسٹیشن موجود نہیں ترجیحی بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT