Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابوزیرقیادت وفد کا امریکہ میں والہانہ استقبال

چندرابابوزیرقیادت وفد کا امریکہ میں والہانہ استقبال

آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کی ترغیبات
وجئے واڑہ5مئی(یواین آئی ) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے امریکہ کے ایک ہفتہ کے دوراہ کا آغاز کیا جس کے دوران وہ مختلف سرکردہ کمپنیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے تاکہ ان کو اس بات کی یقین دہانی کروائی جاسکے کہ ریاست ، سرمایہ کاری اور اختراعات کے لئے موزوں مقام ہے ۔یہاں ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چندرابابونائیڈو کی زیرقیادت وفد کا سان فرانسسکو ایرپورٹ پرتلگودیشم این آرآئی،بے ایریا،اے پی جنم بھومی اور اے پی این ٹی آر شعبوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔چندرابابونائیڈو نے پہلی میٹنگ مائیک ایم سی نامرہ سی ای او فلیکٹرانکس سے کی جس کے بعد وہ کیلی فورنیا کے دارالحکومت ساکرا منٹو روانہ ہوگئے تاکہ گورنر سے ملاقات کی جاسکے ۔ایم سی نامرہ سے ملاقات کے دوران چندرابابونائیڈو نے مقامات اور رسائی کے قابل شعبہ جات کے لئے کی جانے والی پیشکش کے سلسلہ میں بات کی ۔نائیڈو نے کہا ”ہماری ریاست ہندوستان کے مشرقی ساحل پر قائم ہے اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کے لئے قابل رسائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین ایرپورٹس، گہری بندرگاہیں بھی ہیں اور ہم 24×7بجلی فراہم کررہے ہیں ۔نہ صرف یہ بلکہ ہماری مہارت والی ورک فورس ،کمپنیوں کے لئے اضافی معاہدے ہیں جو تجارت دوست مرکز کی تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے آندھراپردیش میں تجارتی دوست ماحول کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آسان تجارت میں آئے پہلے مقام کا بھی حوالہ دیا ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش ہندوستان کا صلاحیت کا حامل لاجسٹک ہب ہے اور وشاکھاپٹنم میں موجودہ سرگرمیوں کے امکانات کی توسیع کے لئے فلیک کے لئے یہ ایک موزوں وقت ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT