Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابونائیڈو کی تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کو مستحکم کرنے پر توجہ

چندرابابونائیڈو کی تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کو مستحکم کرنے پر توجہ

حیدرآباد 29جون (یواین آئی ) آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر چندرابابونائیڈو نے تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کردی ہے ۔پارٹی کو مستحکم کرنے کے حصہ کے طورپر پہلے ہی گھر گھر تلگودیشم پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اضلاع میں پارٹی کی کمیٹیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈروں کو گریڈنگ دینے کا کام بھی کیا جائے گا۔آئندہ سال مارچ تک تیسرے مرحلہ کے گھر گھر تلگودیشم پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔پارٹی کی ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل کا کام بھی 90فیصد مکمل کرلیا گیا ہے ۔بقیہ اضلاع کی کمیٹیوں کی تشکیل کے کام بھی جلد مکمل کرلینے کی چندرابابونائیڈو نے پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی ہے ۔تلنگانہ تلگودیشم کی شعبہ خواتین کی صدر کے طورپر ششی کلا یادو کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔تلنگانہ کی ریاستی کمیٹیوں کے ارکان کے کام کے لحاظ سے ان کو گریڈنگ دی گئی ہے ۔چندرابابونائیڈو نے پارٹی کے تلنگانہ یونٹ کے لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے سلسلہ میں عوام سے رجوع ہوں اور اس سلسلہ میں جدوجہد کریں۔

TOPPOPULARRECENT